ساہیوال میں پٹرول پمپ مالکان پیمانہ کم کرکے عوام کو لوٹنے لگے

ساہیوال (بیوروچیف)ساہیوال پاکپتن روڈ اڈا نواں میل پر واقع پٹرول پمپ مالکان کی لوٹ مار عروج پر پٹرول کا پیمانہ کم کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔اسسٹنٹ ساہیو ال سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال پاکپتن روڈ اڈا جہان خان پر واقع پٹرول پمپ مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے عوام کہنا ہے کہ پیمانہ کم کرنا اور ریٹ میں غیر ضروری اضافہ کرنا عوام کے ساتھ صریح ناانصافی ہے۔ اس طرح کی کارروائیاں نہ صرف عوام کی جیب پر بھاری پڑتی ہیں بلکہ انتظامیہ کی غفلت اور بے حسی کو بھی عیاں کرتی ہیں۔ ساہیوال پٹرول پمپ مالکان کا من مانی نرخوں پر پٹرول فراہم کرنا اور پیمانے میں کمی کرنا عوامی ا ستحصال کے مترادف ہے۔ یہ عمل نہ صرف قانون کے خلاف ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچاتا ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ کا خاموش تماشائی بنے رہنا اور ایسے اقدامات کے خلاف کارروائی نہ کرنا ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہیضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور متعلقہ انتظامیہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے۔ پٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں