جھوٹی کال کرنے پر مقدمہ درج

کمالیہ(نامہ نگار)پولیس کنٹرول پکار 15پر جھوٹی کال کرنیوالے شخص کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقع میں اے ایس آئی اکرام اللہ خان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رانا عارف کے خلاف پولیس کنٹرول پکار 15پر واردات کی جھوٹی وبوگس کال کرنے پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔دوسرے واقعہ میں اے ایس آئی جاوید اقبال نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظہیر عباس کے خلاف پولیس کنٹرول پکار 15پر جھوٹی کال کرنے پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں