جماعت اسلامی کے اراکین اسمبلی پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹربابررشیدنے کہاہے کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنیوالے ملک کے اندر صرف اللہ کا دین ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔ اسلام ایک مکمل نظام ہے، اگر یہ قائم نہیں ہو گا تو اس کی برکات حاصل نہیں ہو ں گی۔ جماعت اسلامی کی ساری جدوجہد کامقصد وطن عزیز میں اسلامی نظام کاقیام ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں ضلعی تربیتی نشست برائے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ،نائب امیررائے ندیم الرحمن،انجینئرعبدالوہاب،ڈپٹی سیکرٹری نعمان احسن ملک نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔ ملک کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ہمارے پاس بہترین لوگ ہیں اور پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے اور اداروں کو ٹھیک کرنے کا مکمل روڈ میپ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں