اے سی کمالیہ اقرا ناصر کی زیر نگرانی تجاوزات کیخلاف آپریشن

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں بھی پنجاب بھر کی طرح ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے تحت بازار وں اور مین شاہراہ پر سے ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جارہا ہے ۔تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کی طرح کمالیہ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی زیر نگرانی بازاروں ،مارکیٹوں اور مین شاہراہ پر سے عوام الناس اور ٹریفک کے لیے مسائل پیدا کرنے والی تمام ناجائز تجاوزات گرائی جارہی ہیں ا س حوالے سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ستھرا پنجاب مہم اور اینٹی انکروچمنٹ مہم کے تحت ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہاہے اس کے لیے پہلے تمام تاجروں کو مطلع کیا گیا تھا تاکہ کسی کا نقصان نہ ہو لیکن حکومتی احکامات پرعمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی کی جاتی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں