ساہیوال (بیوروچیف )صدر راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن میاں بابر صغیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقوام عالم میں خود کو منوانے کیلئے نصاب تعلیم کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرناہوگا، نصاب کی تفریق کو ختم کر کے ایک قومی نصاب رائج کیا جائے تا کہ سب کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آ سکیں، پاکستانی نوجوانوں کو دنیا کی طلب کے مطابق جدید ہنر سکھائے جائیں۔ میاںبابر صغیر نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں آج بھی کروڑو ں بچے سکولوں سے باہر ہیں، دعوئوں کے باوجود تعلیم کیلئے بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، پاکستان میں اردو، انگریزی میڈیم اورمدارس کے ماڈل کے تحت تعلیم دی جارہی ہے، ایلیٹ طبقے کیلئے تعلیم بالکل الگ ہے ۔




