عبدالحسیب ٹیپو قمر شہزاد ٹیپو کی رہائشگاہ پر محفل میلاد مصطفی ۖ کا اہتمام کیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی شخصیت رانا عبدالحسیب ٹیپو اور حاجی رانا قمر شہزاد ٹیپو کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلمۖ کا اہتمام کیا گیا ‘ محفل میلاد مصطفی ۖ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمفتی پیر محمد مظہر فرید شاہ نے کہا کہ عشق رسولۖ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے لئے ضروری ہے کہ سچے اور پکے مسلمان بن جائیں’ اگر ہم اپنی زندگی سیرت طیبہ کے مطابق گزارتے ہیں تو یہی ہمارے لئے حقیقی نجات ہے ‘انہوں نے کہا کہ ذات مصطفیۖ سے محبت کرنے کے بعد ان کی تعلیمات کو سمجھنا اور عمل کرنا انتہائی اہم ہے’ حضور نبی کریم ۖکی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا اور آخرت کیلئے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے’ آقا دوجہاںۖ سے محبت ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے’ مسلمانان عالم سرور کائنات احمد مجتبیٰ رحمت عالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے’ حب رسول ۖدین حق کی شرط اوّل ہے’ حضور نبی کریم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا’ امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسول کو اپنانے میں ہے۔ پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے۔ خود کو اسوہ رسول ۖکے تابع کرنا حب رسولۖ کا لازمی تقاضا ہے’ اس موقع پر ملک کے معروف ثناء خواں رسولۖ عبدالرئوف روفی نے حاضرین کے دلوں کو نورایمانی سے منور کیا اور نبی کریمۖ کی شان اقدس میں عقیدت کے پھول پیش کر کے سماں باندھ دیا’محفل میلاد مصطفیۖ میں ایم پی ایز چوہدری اسد محمود’ چوہدری لطیف نذر گجر’ صاحبزادہ حسن رضا ‘ نیوز ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک’ چوہدری پرویز اقبال کموکا’ خاور عظیم نگینہ’ الحاج منیر احمد نورانی’ مولانا وسیم شوکت سیفی ‘سید ظفر اللہ شاہ ‘مولانا خضر حیات باروی ‘ حاجی رانا زولفقار علی ‘رانا ہارون الرشید ‘رانا عبدالسمیع ٹیپو ‘حاجی تفسیر’ ملک فراز اعوان’ چوہدری علی اختر’ چوہدری ریاض کموکا’ طارق انجم’ چوہدری ظفر کموکا’ حاجی محمد اسلم’ چوہدری وقار کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں