فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن شیخوپورہ روڈ کے صدر رانا فرمان خان نے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برکس کلن اونرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی نو منتخب مرکزی قیادت چیئرمین حاجی اسلام،سینئر وائس چیئرمین حاجی نصر اقبال،وائس چیئرمین حامد فواد خان کو زبردست الفاظ میں مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا فرمان خان نے امید ظاہر کی کہ ایسوسی ایشن کی یہ نئی مرکزی قیادت بھٹہ صنعت سے وابستہ افراد کے تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور اور مئوثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخوپورہ روڈ کی بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن ملک بھر کے بھٹہ مالکان کے حقوق کے تحفظ اور صنعت کی ترقی کے لیے نو منتخب قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔اجلاس میں شریک دیگر اراکین نے بھی نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سینئر نائب صدر رانا شیر خاں، جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی، رانا عمران ،رضوان حسین رحمانی،میاں انور، رانا رئوف منج، جاوید ہنسوتہ ،چوہدری سعید، عمر اعجاز، خالد پٹواری، حاجی شہباز،رانا عدنان نصیر،اسرار رحمانی،رانا وقار،حاجی یونس،رانا ٹیپو، ملک چاند،ماسٹر لیاقت،توقیر سندھو اور دیگر بھی اس موقع پر موجود ہیں




