گوجرہ(نامہ نگار)فیسکوٹاسک فورس نے چھاپہ مار کربجلی چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔معلوم ہواہے کہ فیسکو ٹاسک فورس نے چک نمبر 413 ج ب میں دوران چیکنگ رب نواز کے بجلی میٹرکو چیک کیا تو وہ واپڈ اکی مین کیبل میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کا مرتکب پایا گیا ٹیم نے اس کا میٹر اتار لکر تحویل میں لے لیااور تحریری طور پر تھانہ نواں لاہور پولیس کو آگیا کیاجنہوں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔




