کرنٹ لگنے سے16سالہ لڑکا شدید جھلس گیا

چنیوٹ(نامہ نگار)ہائی وولٹیج تاروں کا کرنٹ لگنے سے 16لڑکا شدید جھلس گیا،زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل ریسکیو 1122کے مطابق فیصل آباد روڈ لوناموڑ گھر کی چھت پر کام کرتے ہوئے 16سالہ شان حیدر ولد ناصر عباس کو ہائی وولٹیج تاروں سے شدید کرنٹ کا جھٹکا لگا جس سے شان حیدر شدید جھلس گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورمتاثرہ شان حیدر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا گیاجہاں پر زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں