جعلی ادویات بنانیوالی کمپنیا ں بغیر لائسنس کام کررہی ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پرست اعلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیصل آباد میں جعلی ادویات بنانے اور بغیر لائسنس کمپنیاںبھی کا م کررہی ہے ، یہ کمپنیاں فیصل آباد کے عوام پر ادویات کے نام پر زہر فروخت کررہے ہیں ، جعلی کمپنیوں کے زہریلی ادویات صحت ٹھیک کر نے کے بجائے انسانی جانوں کیلیے خطر نا ک ثابت ہورہی ہیں۔ مارکیٹ میں نشاندھی کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہورہی۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سنئیر رہنماں نے صوبائی سیکرٹری صحت ، صوبائی وزیر صحت اور ڈی جی ہیلتھ سے جعلی ادویات بنانے والے کمپنیوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد میں جعلی ادویات ، فارم 7اور غیر لائسنس کمپنیوں کی کیخلاف کارروائی کریں ، جعلی ادویات کی اس گھناونے کاروبار میں ادویات سے منسلک مختلف لوگ ملوث ہے۔ انکے خلاف کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں