PTIنے مذاکرات کو خود مذاق رات بنا دیا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما عمراسرار منے خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں اورحکومت میں رہتے ہوئے ملک اورقوم کونقصان پہنچایاہے۔مزاکرات کوبھی اس نے خودمذاق رات بنادیاہے حالانکہ سیاستدان ایک ٹیبل پربیٹھ کر مسائل کاحل تلاش کرتے ہیں۔ مزاکرات میں پی ٹی آئی جوچاہتی ہے وہ نہیں ہوسکتاجوہوگاقانون کے مطابق ہوگا۔ان کاکہاتھاکہ میاں نوازشریف نے اپنے تینوں ادوارمیں بڑے بڑے منصوبے مکمل کروائے اورعوام کوہرسطح پربنیادی سولتیں فراہم کیں۔ان کے بھائی وزیراعظم میاں شہبازشریف اوربیٹی وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی پارٹی قائدکی پایسی کے مطابق ملکی ترقی اور عوام کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی نے پونے چارسالہ اقتدارمیں معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام پرتوجہ دی اورعوام کے ساتھ کئے گئے تمام دعووں اوروعدوں پریوٹرن لیاجبکہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے دھرنوں جلا گھیرااورنوجوان نسل کوگمراہ کیاگیا۔عوام اب پوچھناچاہئے 1کروڑنوکری50لاکھ گھرسمیت سینکڑوں وعدے کہاں گئے؟۔انہوں نے کہاکہ جھوٹ بولنے اوروعدوں سے منحرف ہونے والے سیاسی لیڈرنہیں ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں