معمر رانا پاکستان کے سلمان خان،غلط ہاتھوں میں ہونے پر تشویش ہے ،میرا

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ میرا نے معمر رانا کو پاکستان کا سلمان خان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معمر رانا غلط ہاتھوں میں ہیں جس پر تشویش ہے ان کیلئے فکر مند ہوں۔سوشل میڈیا پر معمر رانا کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکارہ میرا ان کیلئے پریشان ہوگئیں۔اداکارہ نے معمر رانا کو پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حفاظت اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے وہ پاکستان کے سلمان خان ہیں لیکن وہ شائد غلط ہاتھوں میں ہیں جس پر تشویش ہے ان کیلئے بہت فکر مند ہوں۔ میرا نے امید ظاہر کی کہ معمر رانا کے بے شمار مداح ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی فلم باپ دیکھنے ضرور جائیں گے، جو اس وقت سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں