نامور گلوکارہ عائشہ خان کا نیا قصیدہ ریلیز ہوگیا

لاہور(شوبز نیوز) گلوکارہ عائشہ خان کا نیا قصیدہ غازی تیرے پاک دوارے کدی میں آواںریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس قصیدے کو گذشتہ روز تھر پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل ودیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے۔اس قصیدے کی شاعری نامورشاعر آصف رحمان کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کامیوزک ثمر عباس ٹیپونے ترتیب دیاہے اس کی ویڈیو ڈائریکشن کاشف احسان نے دی ہے اس کی آڈیو ریکارڈنگ آئیڈیل سٹوڈیومیں مکمل کی گئی ہے۔ عائشہ خان نے بتایاکہ ان کا یہ قصدہ سوشل میڈیا پر بے حدپسندکیا جارہاہے اور سوشل ایپس پر اس کی ویڈیوزبنائی جارہی ہیں۔عائشہ خان کا کہناتھا کہ ان کے دیگر میوزک پراجیکٹس بھی مکمل کئے جارہے ہیں جنہیں بہت جلد سوشل میڈیا پر پیش کردیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں