فلسطینی عوام کی جدوجہد ایک خود مختار ریاست کیلئے ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اہل غزہ نے اپنی سر زمین کی حفاظت کیلئے ہزاروں جانیں قربان کی ہیں۔اہل غزہ کو انکی سرزمین سے کوئی قوت بے دخل نہیں کر سکتی۔ یہ بات علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنری سیکرٹری پاکستان علما کونسل نے اپنے خصوصی بیان میں کہی اور مزید کہا کہ اہل فلسطین کی جدو جہد اپنی ایک آزاد وخود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے ہے اور فلسطین کا ایک ایک انچ اہل فلسطین کا ہے کسی قوت اور طاقت کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ اہل فلسطین سے انکی مقدس سرزمین چھین لیں۔اور انکو فلسطین سے ہجرت پر مجبور کریں۔علامہ طاہر الحسن نے کہا کہ امریکی صدر کا بیان افسوسنا ک بھی ہے اور قابل مزمت بھی ہے امت مسلمہ اسے مسترد کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں