بھارتی کھلاڑیوں سے دوستانہ موڈ پر معین خان پاکستانی کھلاڑیوں سے ناراض

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارتی پلئیرز کیساتھ اوور فرینڈلی رشتے پر برہمی کا اظہار کردیا۔54 سالہ سابق کرکٹر نے معروف اداکارہ و میزبان اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی پلئیرز کیساتھ میدان پر ہونیوالے دوستانہ ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ میزبان اشنا شاہ نے سوال کیا کہ ماضی میں ہمارے کرکٹرز پر بارڈر کے دوسری طرف سے بھی بہت زیادہ پیار ملتا تھا لیکن اب چاہے شوبز ہو یا کرکٹ ایسا نہیں، ہمارے کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت دیگر کیساتھ تصاویر بنوارہے ہیں کیوں؟۔ معین خان نے جواب دیا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں کو ان کے پلئیرز کیساتھ ہنستا کھیلتا دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، میرا تمام کھلاڑیوں سے باہمی عزت کا تعلق ہے لیکن ایک وقت ہماری ٹیم بھارت سے بہت آگے تھی، آج ان کی ہے! وہی مارجن جو ہم نے اس وقت بنایا تھا آج تک وہی لیکر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بھی بھارتی کرکٹرز کیساتھ اچھے روابط تھے اور آج بھی ہیں لیکن میدان پر کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میرا کوئی پسندیدہ پلئیر آرہا تو میں اسکا بیٹ چیک کرنے لگوں، ہمارے پلئیرز منفی میسج دیتے ہیں جس کا انہیں اندازہ بھی نہیں ہوتا۔ معین خان نے کہا کہ جب آپ ایسی حرکتیں کرتے ہیں تو حریف ٹیم آپکے خلاف مزید طاقت کا مظاہرہ کرتی ہے کیونکہ آپ دماغی طور پر پیچھے ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ میں جب کبھی کسی عہدے پر رہا ہمیشہ یہی کوشش کی کھلاڑیوں کو سمجھاں کہ یہ رویہ نہ اختیار کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں