پریس کلب کمالیہ کا پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف احتجاج

کمالیہ(نامہ نگار)پریس کلب کمالیہ کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف پریس کلب کمالیہ کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی صحافیوں نے کتبے اور بینر ز اٹھا رکھے تھے جن پر پیکا ایکٹ تر میمی بل کے خلاف تحریریں درج تھیں۔ احتجاجی شرکا سے صدر پریس کلب کمالیہ ندیم عباس قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل آزادی صحافت کو دبانے کی کوشش ہے صحافیوں کے لیے آزادانہ صحافت کیے جانے کے عمل کو مشکل بنایا جارہا ہے ہم اس بل کو مسترد کرتے ہیں حکومت اس بل کو فوری واپس لے کیونکہ صحافت و ریاست لازم و ملزوم ہیں صحافت ریاست کا ایک اہم ستون ہے اسکو پابند کرنے سے ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔کیونکہ یہ صحافی ہی ہوتے ہیں جوعوامی مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچاتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں