مولانا سردار احمد چشتی قادری ایک مثالی اُستاد تھے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) حضرت محد ث اعظم پاکستان مولانا سردار احمدچشتی قادری رحمتہ اللہ علیہ نے نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ محدث اعظم پاکستان رحمتہ اللہ علیہ کے عشق رسول ۖ نے لوگوں کو اسلام کی حقیقی تعلیمات کی طرف مائل کیا۔ اسلام و پاکستان کو محدث اعظم پاکستان رحمتہ اللہ علیہ جیسی جلیل ا لقد ر ہستیوں کی اشد ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحر یک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر محمدآصف رضا قادری نے ”مولانا سردار احمدچشتی قادری رحمتہ اللہ علیہ ” کے عرس کے سلسلہ میں منعقدہ ” لنگر کیمپ ” میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امت کی رہنمائی اور خدمت خلق محدث اعظم پاکستان رحمتہ اللہ علیہ کا خصوصی شعار تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں