فارمولا فلمیں شائقین پسند نہیں کرتے’سوانہ راجپوت

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ سوانہ راجپوت نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹر ی کو استحکام دینے میں ٹی وی ڈرامہ آرٹسٹ اور پروڈیوسر ز اہم کردار ادا کررہے ہیں تاہم ڈرامہ رائٹر زکی کاوشوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے فلمی رائٹر ز کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ محدود سوچ ر کھنے کی بنا پرفارمولا ٹائپ کہانیاں لکھ رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے فلمیں ناکامی کا شکار ہوجاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی وی ڈراموں سے تجربہ اور اعتماد ملا جواب فلموں میں کام آرہا ہے محنت سے انسان ہر منزل آسانی سے حاصل کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں