ڈاکوؤں نےSPکا گھر لوٹ لیا،مزید94وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’آج پھر مزید 94وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے،درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چورلے اُڑے جبکہ اوباش نوجوان نے دوشیزہ کو بے آبرو5لڑکیوں اور3نوجوانوں کو اغواء کرلیا گیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق گلشن مدینہ کی رہائشی مصباح بی بی نے بتایا کہ اس کے پاس (س) گھریلو ملازمہ تھی اس کا کزن احمد اکثر اوقات اس کو ملنے آتا تھا اور شادی کا جھانسہ دیکر ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔ مدینہ ٹائون کے رہائشی امتیاز احمد نے بتایاکہ اسکی بیٹی (م) وومن یونیورسٹی میں گئی واپس نہ آئی،صدر کے علاقہ رچنا ٹائون کی ناظرہ بی بی کی بیٹی(آ) کو نامعلوم،سول ہسپتال کی لیڈی ورکر شاہد کی اہلیہ(ث) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا۔غلام محمد آباد کے علاقہ مراد آباد کی ثمینہ بی کی بیٹی(آ) کو ملزمان شاکا وغیرہ ،ملت ٹائون کے علاقہ غازی آباد کے ظہیر کی بیٹی(س) کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا،غلام محمد آباد کے علاقہ منظور پارک کے ذوالفقار کا بیٹا رمضان،سمن آباد کے علاقہ پیپلز ٹائون کے رہائشی سفیان کے بھائی افضال اور ستیانہ کے علاقہ433گ۔ب کے نیاز کے بھتیجے کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا جبکہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ چناب گارڈن میں ڈاکوئوں کا 6رکنی گروہ ایس پی بٹالین فوررانا ارشد زاہد کے گھر داخل ہو ا گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 17تولے طلائی زیورات ‘لاکھوں کی نقدی ‘قیمتی گھڑی وغیرہ چھین لی ‘بعد ازاں ان کے ہمسائے رانا محمد افضل کے گھر داخل ہوکرلاکھوں کے زیورات نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے’ ایس پی رانا ارشد زاہد کے بیٹے احتشام کی مدعیت میں مقدمہ درج’لیاقت روڈ پر سہیل سے جھپٹا مار کر فون،اسماعیل ٹائون کے گلزار سے78ہزار،انارکلی بازار کے قریب فرحان سے15ہزار،اقبال ٹائون کے رمضان سے40ہزار،اچکیرہ کے قریب مبشر ذیشان سے85ہزار،دل پسند ہوزری کے قریب جندل خان سے سوا لاکھ،سدھوپورہ کے خالد محمود سے20ہزار،جمیل پارک کے قریب جاوید سے5ہزار،100ج۔ب کے آصف سے نقدی و فون،102ج۔ب کے عمران سے10ہزار روپے،طلائی انگوٹھی،منصور آباد قبرستان کے قریب عثمان سے2ہزار و فون،سلطانیہ پارک کے خالد سے35ہزار،80ر۔ب کے قریب محسن علی سے80ہزار،کچہری بازار کے شہزاد سے20ہزار روپے لوٹ لیے۔204چک کے محسن رضا کی دکان سے اڑھائی لاکھ کا بکرا چوری،لاثانی پلی کے قریب اشفاق سے75ہزار،سمانہ بیس لائن کے شہزاد سے موٹرسائیکل،ایف ڈی اے سٹی کے قریب عمیر سے نقدی و فون،سوساں روڈ پر نادر حسین جھپٹا مار کر فون،عبدالرشید غازی سابق جی ٹی ایس چوک میں شاہ جہان سے جھپٹا مار کر فون،حسن پورہ کے حمزہ سے نقدی و فون،214ر۔ب کے افضل سے ایک لاکھ و فون،208چک روڈ پر علی رضا سے جھپٹا مار کر پرس،سوساں روڈ پر رانا ذوالفقار سے16ہزار’طلائی گھڑی چھین لی۔62ج۔ب کے افضل کے ڈیرہ سے مویشی،80گ۔ب کے عمر فاروق سے50ہزار،ستیانہ روڈ پر طلحہ سے جھپٹا مار کر فون،232ر۔ب کے محسن سے موٹرسائیکل،رائل پارک کے قریب علی سے نقدی فون،اعوان والا کے زین العابدین سے75ہار،سدھار بائی پاس کے قریب خالد سے ڈیڑھ لاکھ،رائس مل کے قریب اعجاز سے30ہزار،101گ۔ب کی شازیہ بی بی کی حویلی سے مویشی چوری،نصیب ٹائون کے اکرم سے20ہزار،112گ۔ب کے افضل سے ڈیڑھ لاکھ،49گ۔ب کے عبدالغفور کی دکان لوٹ لی،194ر۔ب کے کاشف سے ساڑھے تین لاکھ،266ر۔ب کے ساجد سے10ہزار،405گ۔ب کے محمد احمد سے5ہزار وفون،411گ۔ب کے لطیف کے ڈیرہ سے مویشی،کالج روڈ سمندری کے ظہور سے35ہزار،گجر بستی سمندری کے رفیق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چورلے گئے،لاری اڈا سمندری سے آصف کی پھلوں کی ریڑھی،47گ،ب میں شہروز کے گھر سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکو لاکھوں کا مال و اسباب لے اڑے۔،علاوہ ازیں431گ۔ب کے نصیر کے گھر کے باہر سے ڈالہ ،سیشن کورٹ سے خالد مسیح،حبیب بینک کے باہر سے عثمان،بیرون کچہری بازار سے عبدالنواب طارق،کوثر آباد سے ندیم،ڈگلس پورہ سے زین،تالاب والی مسجد سے نوید ملک،جامع مسجد اسماعیل سے فیضان طارق،ملت ٹائون کے نظر حسین،میونسپل کالونی کے راشد،محلہ فتح آباد کے علی حسن،خیام ہوٹل کے خلیل الرحمن،مدینہ ٹائون کے عبدالرحمن،گٹ والا پارک کے عثمان سرور،مدینہ ٹائون جمعہ بازار سے عثمان علی،60ج۔ب کے سجاد احمد،مظفر کالونی کے شاہد،جوالہ نگر کے معراج،260ر۔ب کے ندیم،اقبال نگر کے اختر جاوید،67ج۔ب کے احمد رضا،فیصل شریف سے عدنان،حسین نگر کے زاہد علی،پارکنگ کالونی سمندری کے شہزاد ودیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے،نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے پولیس شہربھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں