چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسن خاں تھے تقریب کی صدارت FCCIچوہدری شفیق انجم نے کی جبکہ گروپ لیڈر میاں ظفر اقبال اور سینئرنائب صدر محمد ندیم سمیت دیگر عہدیداران اور ارکان چیمبر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں صدر چیمبر اور ایگزیکٹو ممبران نے مہمان خصوصی ہائی کمشنربنگلہ دیش ایم ڈی اقبال حسن کا پرتپاک استقبال کیا اورفیصل آباد آمد پر خوش آمدید کہا صدر چیمبر چوہدری شفیق انجم نے اپنے خطاب میں آنیوالے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو ویلکم کیا کہ انہوں نے قیمتی وقت نکال کر فیصل آباد میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر معززمہمان کو سمال چیمبر کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں