اللہ اور اسکے رسولۖ کو فروغ دینے والی شخصیات ہمیشہ زندہ رہتی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار میں سالانہ عر س پاک امام ابو حنیفہ و علامہ محمد سردار احمد قادری چشتی کے موقع پر سجادہ نشین پیر فیض رسول حیدر، صاحبزادہ محمد علی حیدر،علامہ مولانا کوکب نورانی،جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، سید حبیب الحق شاہ، سید امتیاز حسین شاہ، پیر سید ارشد القادری، ڈاکٹر عثمان امریکہ،پیر سید مراتب علی شاہ، محمد ضیا اللہ قادری، محمدعمار سعید، مولانا فضل رسول، مفتی یونس رضوی، ودیگرعلما اکرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سجادہ نشین پیر فیض رسول حیدر ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ اور اسکے رسول کے دین کو فروغ دینے والی شخصیات امت مسلمہ کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،علامہ محمد سردار احمد قادری چشتی نے اپنی ساری زندگی دین اسلام اور اہل سنت کی بقا کیلئے وقف کیے رکھی، کہ اس وقت اہلسنت کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی اشد ضرورت ہے،دین اسلام کیلئے کام کرنا ہے سوشل میڈیا کوچھوڑ کر ہمیں قرآن و حدیث پرتوجہ دینی چاہیے اورہر فتنے کا مقابلہ قرآن و حدیث کی روشنی کر نا چاہیے،دو روزہ سالانہ عرس کی پہلی نشست میں صاحبزادہ محمد علی حیدر،پیر سید عثمان نوری، پیر سید ارشد القادری، علامہ محمد فضل رسول رضوی، ڈاکٹر عثمان امریکہ، محمد ضیا اللہ قادری،مولانا فضل رسول، مفتی محمد یونس رضوی، ودیگرنے خطاب کیے، اہل سنت کے فروغ کیلئے ہر فتنہ کا ملکر مقابلہ کریں گے،علامہ مولانا سردار احمد قادری چشتی نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اہم کردار ادا کیا، آ پ کے فیض سے پاکستان و دنیا بھر سے مایہ ناز مبلغ، مدارس، مفتی،اہل قلم اور محقق حضرات خدمت دین میں مصروف عمل ہیں،آخرمیں ملکی ترقی، سلامتی و استحکام اور محدث اعظم پاکستا ن کے مشن کوہمیشہ زندہ رکھنے کیلئے علما اکرام نے زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں