پیپلز پارٹی 5فرور ی کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالے گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام پانچ فروری کو ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے صبح 9بجے ماسٹر خادم ٹی سٹال سرکلر روڈ بیرون چنیوٹ بازار نزد ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس سے ریلی نکالی جائے گی جس میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوں گے،یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ ،صوبائی نائب صدر چوھدری ارشد جٹ ،ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری ،ڈویژنل صدر آزاد جموں کشمیرچوھدری خادم حسین کریں گے ۔پیپلز پارٹی کے ڈویژنل وڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہرشیخ کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق وزیرخارجہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے جیالے ڈویژن،ڈسٹرکٹ اور سٹی کی تنظیموں کے ہمراہ مظلوم کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خادم ٹی سٹال سرکلر روڈ چنیوٹ بازار سے پریس کلب ضلع کونسل چوک تک ریلی نکالی جائے گی جس میں شہر بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکن اور PSF,PYO,PLB,PLF, ،خواتین ونگ سمیت سول سوسائیٹی کے افرادجلوسوںکی شکل میں اس ریلی میں شریک ہوں گے۔ پانچ فروری کو شہر کی تنظیم کی جانب سے کشمیریوں کی تحریک آزادی سے اظہار یکجہتی کے لئے کیمپ لگایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں