سی بی ڈی پنجاب میں معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم ہے

لاہور(بیوروچیف)31جنوری 2025 پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جو کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب)کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی)کیساتھ ایک شراکت داری کی ہے اور 20ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے لیے بطور ٹائٹل اسپانسر شامل ہوا ہے۔ اس اشتراک کا مقصد پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا اور عالمی سطح پر سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کمپلیکس لاہور میں ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں سی بی ڈی پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ اور ٹی ڈی سی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے باضابطہ طور پر معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر سی بی ڈی پنجاب کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ وسیم صدیق، ٹی ڈی سی پی کے جنرل منیجر آپریشنز واحد ارحمند ضیا، ڈائریکٹر ریس ٹی ڈی سی پی نعمان خان، ہیڈ آف مارکیٹنگ ٹی ڈی سی پی فواد اکبر اعوان اور دونوں اداروں کے دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں