جماعت اسلامی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیگی

گوجرہ(نامہ نگار)جماعت اسلامی گوجرہ 5فروری ”یوم یکجہتی کشمیر ”بھر پور طریقے سے منائیگی۔کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے۔پاکستانی پوری قوم کشمیری بھائیوں کی آزادی کی تحریک میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہارجما عت اسلامی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیرڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے” ڈیلی بزنس رپورٹ”سے خصوصی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ ھڑکتے ہیں۔کشمیر پاکستان کااٹوٹ انگ ہے۔ کشمیرمیں بھارتی ظلم وبربریت کھلی دہشت گردی ہے۔ آئے روز بے گناہ کشمیری بھائیوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔نہتے معصوم کشمیریوں کے خون کی ندیاں بہائی جا رہی ہیں بھارتی حکمران ان کے حقو ق کی کھلے عام دھجیاں اڑانے میں مصروف ہیں۔ جس پر عالمی انسانی حقو ق کے علمبرداروں کی خاموشی شرمناک فعل ہے ۔مگر پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔جس کی آزادی کے لئے ہمیں سروں پر کفن باندھ کر بھی نکلنا پڑاتو کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے اور انشاء اللہ کشمیرکی آذادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔انہوں نے حکومت پاکستان سمیت دیگرعالمی تنظیموں سے اس جارحیت پر” سلے ہو ئے ہونٹ” کھول کر ظلم وجبرکے خلاف پرزور آوازبلند کر نے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں