تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک جام کے مسائل کافی حد تک حل ہوگئے ہیں

سرگودہا (بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ضلعی پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تجاویزات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حدود میں رہیں تاکہ خریداری کے لیے آنے والوں کے لیے آسانی ہو۔ دونوں انتظامی افسران نے گول چوک مسجد مارکیٹ کی اصل حالت میں بحالی کے جاری آپریشن کا بھی معائینہ کیا۔ تاریخی مارکیٹ کے برآمد خالی کروانے کا آپریشن 80 فیصد مکمل کرلیا گیا۔ انہوں نے بعض دکانوں کے سامنے بدستور قائم تھڑوں اور شیڈز کو اپنی نگرانی میں ختم کروایا۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات پر قائم رکشہ اسٹینڈز کو ختم کرکے بلاکوں کے چوکوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بلاک نمبر 12 سمیت کسی بھی بازار میں چنگ چی رکشہ کھڑا نظر نہیں آنا چاہیے اسی طرح گول چوک کے اطراف گاڑی کھڑی کرنے کی بھی ممانعت ہوگی خلاف ورزی کرنے والے کا چالان کاٹا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں