معاشی بحران کے ذمہ دار قرضے معاف کرانے والے ہیں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وارا ایم پی رائے شہادت خاں کھرل ،سٹی بچیانہ پی پی پی کے صدر ندیم اقبال بھٹی کوارڈینیٹر پی پی 100 رائے مظہر حسین کھرل نے کہا ہے کہ پاکستا ن کے بدترین معاشی بحران اور بے لگام مہنگائی کے اصل ذمہ دار ملکی اشرافیا اور ناجائز خور مافیا ہے جسے کو ئی کنٹرول نہیں کر رہا جبکہ بیورو کریٹس،ہمارے مہربان اسٹبلشمنٹ سمیت وہ سیاستدان ارکان پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے اپنی اپنی حکومتوں میں بھاری قرضے لیکر معاف کرائے آج اسکا خمیازہ میرے ملک کاتنگ دست کسان،محنت کس مزدو ر عوام بھگت رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں