آدھی شادی ہال میں آدھی پولیس اسٹیشن میں

سورت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر سورت میں ایک جوڑے کی شادی کا آغاز تو ہال میں ہوا تاہم اس کا اختتام تھانے میں ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سورت شہر میں جوڑے کی شادی کی تمام رسومات مکمل ہو گئی تھیں صرف گلے میں ہار ڈالنے باقی تھے کہ شادی کو اچانک روک دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کیمطابق اتوار کو شادی کو دولہا کے گھر والوں نے مبینہ طور پر تقریب میں کھانا ختم ہونے کی وجہ سے روکا۔ڈپٹی کمشنر پولیس الوک کمار کے مطابق دونوں خاندانوں میں کھانے کی مبینہ کمی پر جھگڑا ہوا جس کے بعد دولہا کے خاندان نے شادی کی باقی رسم کرنے سے انکار کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں