سینیٹر اعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہا

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما و سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف 5اکتوبر کو تھانہ ٹیکسلا میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمہ مبینہ طور پر ان کے متنازعہ بیانات اور سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اعظم سواتی کو گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں کئی ہفتوں تک قید میں رکھا گیا۔ عدالتی کارروائی کے بعد لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے جمعرات کے روز ان کی ضمانت منظور کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں