3ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

دبئی (سپورٹس نیوز) آئی سی سی نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی نے ڈیوڈ بون، رچرڈالنگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز مقرر کیا ہے ۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں، میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پر مشتمل سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کرینگے۔سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونیوالی سہ فریقی سیریز 8سے 14فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں