خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں ذہنی کیفیت پر منحصر ہے

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں بلکہ انسان کی حکمت، نظریے اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہے ،شادی شدہ افراد بچے پیدا کرنے سے قبل کمائی میں اضافہ کریں تاکہ جب اولاد گھر میں آئے تو اس کی تمام ضرورتیں پوری ہو سکیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں بلکہ انسان کی حکمت، نظریے اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہے۔کچھ لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں ہی اچھا وقت گزار کر خوشی مل جاتی ہے لیکن کچھ لوگ چھٹیاں منانے بیرون ملک کہیں خوبصورت مقام پر بھی چلے جائیں تو وہاں جا کر بھی آپس میں لڑ رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں ایک عورت کا سمجھدار ہونا بھی بہت ضروری ہے، عورت گھر میں سمجھداری سے گھر کے سکون کا خیال رکھے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں