فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کنونیئرقائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل پروسیسنگ FPCCI ، کنونیئرقائمہ کمیٹی ریجن پنجاب کاٹن اینڈٹیکسٹائل FPCCIحافظ فیصل احمددین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں ، بلوچستان کے معصوم عوام کو دہشتگردوں سے محفوظ رکھنے کا پاک فوج کا غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا ہمارے قومی ہیر و ہیں جن کی قربانیاں انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے 18سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور پاک افواج کی یہ قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں پر ہمیشہ فخر کرتی آ رہی ہے دہشتگرد ملکی سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہیں اور انہیں جلد از جلد ان کے انجام تک پہنچایا جائیگا۔




