اسلام آباد (بیوروچیف) سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانیوالی رقوم جاری مالی سال کے دوران 35ارب ڈالر سے بڑ ھنے کا ا مکا ن ہے۔ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کی غیر قانونی منتقلی کی حوصلہ شکنی اور سمندر پار افرادی قوت کی تعداد میں اضافہ کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر کی وصولیاں 35ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2024کے دوران ترسیلات زر کے محصولات 33 فیصد بڑھوتری سے 17.8ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 30.3ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی تھیں۔




