رکشہ ڈرائیورنے ساتھیوں سے ملکر لڑکی کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ ڈی گرائونڈ اور سوساں روڈ پر پھول فروخت کرنے والی لڑکی کو رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کی مدد سے زہر دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس
نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق نواز پارک کے رہائشی بہادر علی نے پولیس کو بتایا کہ اسکی 17سالہ بیٹی صباء ڈی گرائونڈ اور سوساں روڈ پر چل پھر کر پھول فروخت کرتی تھی اور اکثر اوقات رکشہ ڈرائیور جمیل عرف جیلہ کے ساتھ جاتی تھیں۔ چند روز سے بیٹی نے بتایا کہ جیلہ رکشہ میں اوباش قسم کے لڑکوں کو بیٹھا کر اونچی آواز میں ڈیک چلا کر اسکو تنگ کرتا ہے۔ جس پر رکشہ ڈرائیور کو حرکات سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آیا اور گزشتہ روز رکشہ ڈرائیور نے اپنے دیگر ساتھیوں رضوان’ اﷲ رکھا وغیرہ سے مل کر لڑکی کو ورغلا کر نشہ آور چیز کھلائی جسکی وجہ سے اسکی حالت غیر ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں