قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4افراد کو لہولہان کر دیا، حملہ آور فرار ہو گئے، ۔سرگودھا روڈ کے علاقہ گرین ٹائون عمر بلاک میں معمولی جھگڑے پر ملزم حمزہ نے فائرنگ کر کے مخالف سفیان ولد معراج کو زخمی کر دیا۔ ستارہ کالونی میں مشتعل افراد کی فائرنگ سے 26سالہ آصف جبکہ چشتیہ چوک میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے 33سالہ احسان اور جڑانوالہ کے علاقہ موچی بازار کے نوجوان سیف کو مخالفین نے گولیاں ماردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں