جابر کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے ،مشعال ملک

اسلام آباد(بیوروچیف) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری ڈرپوک نہیں نڈر قوم ہے، جابر کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے، شہداء کی قربانی ہمیں توانائی دیتی ہے کہ ہم حق اور سچ کیلئے کھڑے رہیں۔انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کو بھارت قتل کر رہا ہے، نوجوانوں ،بزرگوں کو جیلوں ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، حال ہی میں میری والدہ کو بھارت نے اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کے ذریعے سلو پوائزنگ سے شہید کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آباد ی کا تناسب بدلنا چاہتا ہے ۔ ہندووں کو وہاں لا کر بسایا جا رہا ہے ، حریت رہنماوں پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لیا جائے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار داوں کا حل نکالے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں