ٹک ٹاک بناتے کارسواروں کی گاڑی تلے آکر10سالہ بچہ جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن گارڈن میں ٹک ٹاک بناتے کار سواروں نے شادی میں شریک 10سالہ بچے کو کچل دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے کار سوار ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 208رب ایڈن گارڈن میں 10سالہ بچہ یوسف ولد قمر اپنے کزن کی شادی میں آیا ہوا تھا کہ ایڈن گارڈن میں منچلے کم عمر لڑکے کار میں سوار ہو کر ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث مذکورہ ٹک ٹاکروں کی گاڑی کی ٹکر لگنے سے مہمان آیا بچہ یوسف بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم مدینہ ٹائون پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں