یوسف رضا گیلانی سے شہزاد علی خان کی ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف )ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے قائم مقام صدر مملکت سے ملاقات کی اور عوامی صحت کے شعبے میں اکیڈمی کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر شہزاد نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے صحت عامہ کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات، تحقیقی پروگرامز، اور تربیتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی ملک بھر میں صحت کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کو جدید ترین تربیت فراہم کرنے اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اکیڈمی کی جانب سے جاری تحقیقی منصوبے اور پالیسی سازی کے اقدامات ملک کی صحت کے چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔قائم مقام صدر مملکت نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی صحت کے شعبے میں معیاری تربیت اور تحقیق کی فراہمی ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اکیڈمی کے مستقبل کے منصوبوں پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے صدر مملکت کو یقین دلایا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی ملک کی صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور عوامی صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید حل پیش کرے گی۔اس ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے اور اکیڈمی کے منصوبوں کو حکومتی سطح پر سپورٹ فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں