گوجرہ شہر کے داخلی،خارجی راستوں پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ

گوجرہ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد ڈویژن طارق محمود گل نے گوجرہ کا دورہ کیا۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ ، 6 ہزار 235 لٹر دودھ کی چیکنگ جبکہ 225 لٹر غیر معیاری و ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا.ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد ڈویژن طارق محمود گل نے شہر کا دورہ کیا اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی. 6 ہزار 235 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی جبکہ 225 لٹر غیر معیاری و ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا. 12 دودھ بردار گاڑیوں کو غیر معیاری دودھ کی فروخت پر 40 ہزار کے بھاری جرمانے عائد کیے گیے. فوڈ سیفٹی ٹیمز نے مختلف ہوٹل و ریسٹورنٹس اور میرج ہال کی چیکنگ بھی کی. حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گیے. طارق محمود گل کا کہنا تھا کہ عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں