تنازعہ کشمیر کا پرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی نائب صدرملک غلام حسین ، علامہ عدنان وحید،عمرفاروق علوی،سہیل مقصود ، غلام محمدقادری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد ایک تسلیم شدہ عالمی حقیقت ہے۔تاریخ گواہ کوئی طاقتور کسی قوم کو ہمیشہ غلام نہیں بنا سکا۔کشمیر کی مائوں، بہنوں کی دعائیں اور جوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور آزادی کا سورج طلوع ہو کررہے گا۔ بھارت اپنی علاقائی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔ بندوق کی نوک پر زمینی و قانونی حقائق کو نہیں بدلا جا سکتا۔اس موقع پر حافظ سرفرازاحمد،استخاراحمد،راناعبدالحمید،سطوت شہزادعزیز،مطہرابرار،محمدبلال،عتیق الرحمن،محمدشفیق بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر کی قربانیاں عالمی طاقتوں کی توجہ کی طالب ہیں۔ امن کے لئے متنازع مسائل حل نہ کئے گئے تو جنگ کی چنگاریاں بھڑکتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اہل کشمیر کی قانونی جدوجہد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام امن پسند ہیں، امن کے لئے ان کی قربانیاں لازوال ہیں اور وہ اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن طریقے سے رہنا چاہتے ہیں۔ ہمسائے بھی اپنی علاقائی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احساس اور زمینی حقائق کا ادراک کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں