تھانہ روڈالہ اور ستیانہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں

جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ روڈالہ روڈ اور ستیانہ نے مختلف کاروائیوں میں بھاری مقدار میں چرس و ہیروئن برآمد کرکے منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون ضیا الحق کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ستیانہ زاہد محمود نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عثمان کو حراست میں لیکر 1240گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ غازی حق نواز نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش ناصر سے 1کلو سے زائد ہیروئن، جعفر خان سے 1100گرام اور منشیات فروش فاروق سے 560گرام چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں انکا قلع قمع ضروری ہے منشیات فروشی کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، پولیس منشیات فروشوں کے خاتمہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر بلاتفریق اور بھرپور طریقے سے اقدامات عمل میں لا رہی ہیں۔ ڈویژن جڑانوالہ کو منشیات فروشی سے پاک کرنا پولیس کا فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں