انڈسٹری کیلئے سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ا نڈسٹری کیلئے سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیاجائے اس سے معیشت غیر مستحکم ہوگی 75 فیصد انڈسٹری متبادل ذرائع سے چل رہی ہے جبکہ 50فیصد پیداوا ر ی لاگت پوری نہ ہونے کی وجہ سے بندپڑی ہیں ایسے حالات میں سوئی گیس اور بجلی کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ کمی ہونی چاہئے گیس کی قیمت میں اضافے کافیصلہ واپس اور پاور کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعدبجلی کی قیمت میں وسیع پیمانے پر کمی کی جائے۔ ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم معاشی استحکام کاایجنڈالے کرآ ئے ہیں دوست ممالک کے پاکستان میں سرمایہ کاری سے معیشت مستحکم اور بے روزگاری ختم ہوگی۔ تاہم گیس اوربجلی مہنگی ہوگی تو انڈسٹری نہیں چلے گی تو معاشی استحکام ممکن نہیں رہے گا۔ انڈسٹری معیشت کابنیادی ستون ہے، پیداواری لاگت میں اضافہ مہنگی بجلی اوردیگر عوامل پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی نیک شگون ہے مگر غریب اور صنعت کارطبقات کا بڑامسئلہ بجلی بلزہیں جوکہ ناقابل برداشت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں