الیسی مارٹینز نے کیریئر کی 9ویں سنگلز ٹرافی جیت لی

کراچی(سپورٹس نیوز) بیلجیئم کی ٹینس اسٹار الیسی مارٹنز نے کیریئر کی نویں سنگلز ٹرافی جیت لی۔انہوں نے سنگاپور ویمنز ٹینس ایونٹ کے فائنل میں امریکی حریف این لی کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-1اور6-4سے قابو کیا۔الیسی نے اس سے قبل اکتوبر 2023 میں مونیسٹر اوپن میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ انہوں نے کیریئر کے 9سنگلز ٹائٹلز میں سے7ہارڈ کورٹ پر جیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں