(ن) لیگ قوم کی بہتری کیلئے کام کرنیوالی جماعت ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدرمیاں عبدالمنان نے کہاہے کہ جنوری 2025ء میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک اورقوم کی بہتری کے لئے کام کرنے والی جماعت ہے اوروزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف متحرک ہیں۔ انکاکہناتھاکہ 2024ء کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28 اعشاریہ 73 تھی، جو دسمبر میں 4 اعشاریہ1 فیصد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2025ء میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 2 اعشاریہ 4 فیصد پر آ چکی ہے جو 9 سال میں مہنگائی کی کم ترین سطح ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 2 برسوں میں مہنگائی کی کم ترین سطح ہے جو شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں قیمتوں کے دباؤ میں کمی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ 0.1 فیصد جبکہ گزشتہ برس جنوری 2024ء میں 1.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔جنوری میں مہنگائی 2 سال کی نچلی ترین سطح 2.4 فیصد پر آ گئی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال بہ سال شہری افراطِ زر 2.7 فیصد جبکہ دیہی افراطِ زر 1.9 فیصد تک کم ہوا، جو بالترتیب جنوری 2024ء میں 30.2 فیصد اور 25.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں