بھارتی آفیشلز کا بھی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی آفیشلز نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے امپائرز اور ریفری پینل میں بھارت کا کوئی امپائر یا ریفری شامل نہیں۔ میڈیا نے دعوی کیا کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے ایونٹ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں میچ آفیشلز کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں پینل میں شامل نہیں کیا۔بھارتی میڈیا نے بتایاکہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے آئی سی سی سے چھٹیاں لے لیں جبکہ امپائر نیتن مینن نے ذاتی وجوہات کی بنا پردورہ پاکستان سے معذرت کی۔میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے ایونٹ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں