FDAکا زیر کنٹرول کالونیوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات و قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں بھاری مشینری اور پولیس فورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مدینہ ٹائون اور ملت ٹائون کے مختلف بازاروں و شاہراہوں سے عارضی و پختہ تجاوزات کا صفایا کر دیاجبکہ جھنگ روڈ پر ایف ڈی اے کے ملکیتی پلاٹ پر ناجائز قبضہ واگزار کروا کر بار بار قبضہ کی کوشش میں ملوث دو افراد کو پولیس کے حوالے اور مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ جھنگ بازار میں استغاثہ دائر کر دیا۔ علاوہ ازیں ملت ٹائون سے ملحقہ یونیورسٹی ٹائون میں کرین کے ذریعے غیر قانونی گیٹ بھی ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کی طرف سے تفویض کئے گئے اہداف کی تعمیل کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر میاں قمر شہزاد کی سربراہی میں انفورسمنٹ انسپکٹرز اسلم انصاری، اسلم گجر و دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے بھاری مشینری اور پولیس فورس کے ہمراہ مدینہ ٹائون اور ملت ٹائون کے مختلف بازاروں اور شاہراہوں پر آپریشن کرکے پختہ تھڑے، کانٹر، دیگر تعمیرات اور عوامی راستوں پر رکھے گئے کاروباری سامان کا صفایا کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں