صفدر آباد میں13فرور ی کو عظیم الشان محفل پاک ہوگی

صفدرآباد(نامہ نگار)شب برات کے مبارک موقع پر حسب سابق انتظامیہ جامع مسجد قیوم نے مورخہ14شعبان المعظم (13 فروری 2025 ء بروز جمعرات) بعد از نماز عشاء ایک عظیم الشان محفل پاک”محفل شب برات”کا انتظام کیا ہے۔یہ محفل علامہ مولانا ڈاکٹر محمد فیض الرحمٰن کریمی خطیب جامعہ قیوم کی زیر نگرانی منعقد ہو رہی ہے۔پروگرام کے مطابق تلاوت،نعت مصطفیۖ،وعظ وبیان،نماز تسبیح،صلاة التوبہ، نوافل ذکر،درود و سلام اور دعا ہو گی ۔علامہ ڈاکٹر نجیب الرحمٰن کریمی خطیب جامع مسجد نورانی ریلوے اسٹیشن صفدرآباد خصوصی خطاب فرمائیں گے۔خادم خاص دربار عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی میاں اللہ رکھا مستانہ بھی شرکت کریں گے۔محمد بلال کریمی نے تمام اہل اسلام سے اپیل کی ہے کہ اس مبارک محفل شب برات میںشامل ہو کر ثواب دارین حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں