فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹر ی شیخ سعید اورڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد ،چیئر مین مرزااشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر تاجر رہنمائوں مرزا طالب صدیق بیگ ،حافظ شفیق کاشف، مر زامظہر صد یق بیگ، عبدالحمید صدرچوک چوہدری فلور مل تا گنیش مل روڈ، چوہدری اشرف گجر ، حاجی شمشاد ، چوہدری اعجاز،ترجمان ثمریز سومی ،ا یس ایم ایوب ،عبدالقیوم انور،حاجی خالد محمود صدیقی ، چوہدری ارشد گجر،رائو ہاشم علی ، غلام نبی بٹ ،چوہدری شاہد ندیم اور مرزا افضل مغل نے وزیر اعظم میاں محمدشہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ عمرہ زائرین کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ انکی پریشانی دور ہوسکے کیونکہ عمرہ پر جانے کیلئے فلائٹ سے 10 روز پہلے گردن توڑ بخارکی ویکسین لگوانا ضروری ہے اسکے بغیر زائرین عمرہ ادائیگی کے روانہ نہیں ہوسکتے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں یامراکزمیںگردن توڑ بخارکی ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث مار کیٹ میں اس ویکسین جسکی قیمت 4 ہزار روپے کے قریب ہے مگر عمرہ زائرین کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گردن توڑ بخارکی یہ ویکسین 10 ہزار روپے تک میں فروخت کی جارہی ہے اس لئے وہ زائرین جو اپنی ٹکٹ بک کرا چکے ہیں مشکلات کا شکارہیں کیونکہ ویکسین نہ لگوانے کی صوررت میں انکی ٹکٹ کے پیسے بھی ضائع جائینگے




