سرگودھا (بیوروچیف) ملک میں مساوی تعلیمی نظام رائج کئے بغیر غریب اور امیر کا فرق ختم نہیں ہوسکتا ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ یکساں نظام تعلیم رائج کرکے پاکستان کی سمت کو درست کیا جائے ان خیالات کا اظہارعوامی و سماجی حلقوں نے کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں مختلف اقسام کے تعلیمی نظام رائج ہیں جس سے پاکستان کی سمت کا تعین نہیں ہورہا ایک طرف تو امیر لوگ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اپنے بچوں کو پڑھا رہے ہیں تو دوسری طرف غریب کے بچے کیلئے سکول میں بیٹھنے کیلئے ٹاٹ تک میسر نہیں اس سے تعلیم کے نظام کو بہتر کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے کہا کہ جب تک ہم یکساں نظام تعلیم رائج نہیں کرتے اس وقت تک پاکستان کی ترقی کا خواب دیکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے برابر ہے۔




