سرگودھا(بیوروچیف)مین واپڈا آفس کسٹمر کیئر سینٹر میں عوام کو ایس۔ای واپڈا ابرار خان کے ویژن کے مطابق بہترین سروس اور سہولیات میسر کی جارہی ہیں ‘مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں سے ستائے عوام کسٹمر کیئر سنٹر میں آکر سکھ کا سانس لینے لگے ‘تفصیلات کے مطابق انجینئر کومل حسین آمنہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرگودھا واپڈا کسٹمر کیئر سینٹر خوشاب روڈ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ بہترین خدمات انجام دے رہی ہیں اور بہترین حکمت عملی کے تحت بجلی بلوں سے متعلقہ مسائل انتہائی خوش اسلوبی سے حل کررہی ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کومل حسین آمنہ دفتر میں موجود رہ کر اپنی زیرنگرانی ہر انے والے سائل سے بھرپور تعاون کرکے ہر کام عین میرٹ پر کررہی ہیں خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر قابل اور محنتی افسر ہیں اس کے علاوہ کسٹمر کیئر سنٹر کا خوش اخلاق میل فی میل عملہ بھی ایس۔ای ابرار خان کی ہدائت پر ہر سائل کے مسائل فوری حل کررہے ۔




