گوجرہ(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی گوجرہ کی طرف سے تہہ بازاری کرایہ داری کئی گنابڑھانے کے باوجود ضلع بھر کی دکانوں کے نیلامی شیڈول جاری، بے تحاشہ کرایہ بڑھانے پر دکانداران سراپا احتجاج ،کرایہ داری کی آڑ میں ہمارے روزگار نہ چھیننے جائیں ، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی گوجرہ کی طرف سے میونسپل کمیٹی کی دکانوں کے کرایہ جات من مرضی سے بڑھاکر دکانداروں سے ماہانہ کی بنیاد پر کرایہ جات کی وصولی شروع کردی ۔اگر کوئی کرایہ دار بوجہ مجبوری کرایہ جمع نہیں کرواتاتواس کے زیر قبضہ دوکان کو میونسپل کمیٹی عملہ سیل کرکے جرمانہ کے ساتھ کرایہ وصول کرکے ڈی سیل کرتاہے۔ چند ماہ بعد ہی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے زمینی حقائق کی بے خبری میں ہی میونسپل کمیٹی گوجرہ کی دکانات او ر تہہ بازاری کے دس ہزار روپے سے 50 ہزار روپے کرایہ جات مقرر کرکے اوپن نیلامی کی تاریخ مقرر کردی جس سے کام کرنے والے معمولی دکاندار جوکہ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں دووقت کی روٹی کے لیے فاقوں کا شکار ہے سخت پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں دکاند اران کرایہ داروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ سے مطالبہ کیا ہے۔




